منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی کرسمس گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن جنوبی افریقہ کی طرف سے 25 دسمبر 2016ء کو کرسمس کے موقع پر بچوں میں گفٹ تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلہ میں آنجہانی جنوبی افریقن صدر نیلسن منڈیلا کے آبائی گھر Mvezu near Mthatha Eastern Cape کے باہر ہر سال کرسمس گفٹ دینے کا شاندار پروگرام منعقد ہوتا ہے، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بھرپور شرکت کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے ہزاروں یتیم اور غریب بچوں کے لیے جھولوں، جمپنگ کاسٹل، کھانے پینے کی اشیاء سمیت کھلونوں کے پارسل کے تحائف بانٹے۔ 2010 سے شروع ہونے والے اس ایونٹ میں MQI ایسٹرن کیپ کی صوبائی تنظیم دوسری پاکستانی تنظیموں کے ساتھ مل کر بچوں میں کرسمس تحائف تقسیم کرتی آ رہی ہے۔ اس سال پاکستان سے دیگر تنظیموں نے شرکت نہیں کی، تاہم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جنوبی افریقہ میں اپنے تمام فورمز کی مشاورت اور تعاون سے یہاں کرسمس گفٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر بچوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا، گفٹس دینے کی اس تقریب کو جنوبی افریقن اور عالمی میڈیا کے نمائندوں نے بھی کور کیا۔

تبصرہ

Top