جنوبی افریقہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی درگاہ خالد شاہ اجمیری پر حاضری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جنوبی افریقہ کے تنظیمی و دعوتی دورے کے دوران 16 اپریل 2017 کو جوہانسبرگ میں حضرت خالد شاہ چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار اقدس پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے مزار پر چادر چڑھائی۔

اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب امیر علامہ صادق قریشی، کوآرڈینیٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ طاہر رفیق نقشبندی، منہاج القرآن انٹرنیشنل، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ

Top