ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مینارہ چیمبر میں خصوصی لیکچر

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 26 اپریل 2017 کو شام 7بجے وژن 2020 کے تحت مینارہ چیمبر میں خصوصی لیکچر دیا۔ پروگرام میں میڈیکل ایسوی ایشن کے صدر ڈاکٹر ابراہیم خان، جمیت علماء، افریقین مسلم پارٹی کے لیڈر بھی خصوصی شرکت کی۔ مینارہ چیمبر میں مسلم NGO,S کے لیڈرز اکٹھے ہوتے ہیں اور مسلمانوں کیلئے معاشی تعلیمی ثقافتی، میڈیکل اور کلچر کے حوالے سے مقامی اور بین الاقوامی مسلمانوں کی ترقی کیلئے اپنا لائحہ عمل پیش کرتے ہیں۔

اس پروگرام میں ابراہیم واوڈا چیئرمین 2020 وژن اور کئی تنظیمات کے چیئرمین ڈائریکٹر اور خواتین وحضرات بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن کی ذیلی تنظیمات اور MWF کے تحت شرکاء کو انٹرنیشنل تحریکی وفلاہی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ منہاج القرآن کا شمار انٹرنیشنل NGOS میں شمار ہوتاہے۔جو تعلیمی، تربیتی اور معاشی وسیاسی حوالے سے امت مسلمہ کی مدد کررہی ہے۔

آپ کے لیکچر کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ اس موقع پر ابراہیم وادد چیئرمین 2020 وژن نے اپنے فورم کا تعارف کرواتے ہوتے کہا کہ اس چمیبر میں تمام تنظیمات کا حدف ہے کہ 2020 میں مسلمان ساوتھ افریقہ میں کس مقام پر ہونے چاہئے۔ تمام تر تنظیمات مسلمانوں کی بہتری کیلئے پلاننگ کرتی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے ذریعے تحریک منہاج القرآن کا تعارف ہوا کہ یہ اتنی عظیم تحریک ہے جو 90 ممالک میں کام کررہی ہے۔ ہم اس سے آئیڈیاز شیئرکریں گے تاکہ مقامی مسلم کمیونٹی کی مدد کی جاسکے۔

امیر تحریک علامہ رفیق شاہ ممبرپارلیمنٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے فرمایا کہ ساؤتھ افریقہ میں مسلمانوں کو ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے لیڈروں کو اپنا پیغام لوگوں تک پہنچانے کی مکمل آزادی ہے۔

تبصرہ

Top