ڈرین: منہاج القران انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام حلقہ درود کا انعقاد

منہاج القران انٹرنیشنل فینکس ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 16 نومبر 2020ء کو ڈربن میں ماہانہ حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا۔ ناظم دعوت تربیت فینکس قاری محمد ریاض نقشبدی نے درود پاک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقبول عبادت ہے اور اللہ پاک اور فرشتوں کی سنت ہے۔ حلقہ درود میں ترجمہ عرفان القران اور منہاج السویٰ سے حدیث مبارکہ بھی پڑھ کر سنائی گئی۔

اس سے پہلے حلقہ درود کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد عثمان انقلابی نے کیا، جس کے بعد نعت شریف اور درود و سلام کی سعادت محمد سجاد بٹ نے حاصل کی۔ شیخ الاسلام کا ویڈیو کلپ ’’گفتگو اور معاملات میں نرمی‘‘ بھی شرکاء کو دکھایا گیا۔ آخر میں حلقہ درود شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کے لئے بھی کی گئی۔

تبصرہ

Top