منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ظہرانہ

مورخہ: 11 جون 2010ء

منہاج مصالحتی کونسل سپین کی طرف سے مورخہ 11 جون 2010ء بروز جمعۃالمبارک بادالونا کے مقامی ریسٹورنٹ میں صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

ظہرانے میں حکومت کاتالونیا کی ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور Montserrat Coll، بلدیہ بادالونا کے کونسلر شعبہ سماجی بہبود Josep Pera، بلدیہ بادالونا کے مشیر David Torrents، بلدیہ بادالونا کے کونسلر شعبہ تعلیمات Josep Duran، مشیر شعبہ تعمیرات Blas، ہسپانوی وزارت داخلہ کے شعبہ انٹیلی جنس کے نمائندگان، پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر منظور حسین شمس، آفتاب حسین ابرار، قمر مہر اور حلیم بٹ کے علاوہ سرکاری عہدیداران و سماجی تنظیمات کے نمائندگان نے شرکت بھی کی ۔

منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے مہمانوں کا تعارف کروایا جس کے بعد حکومت کاتالونیا کی ڈائریکٹر جنرل برائے مذہبی امورMontserrat Coll نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ منہاج القرآن سپین کے بین الثقافتی اور بین المذاہب پروگراموں سے بہت مطمئن ہیں۔ پروگرام میں سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے مہمانوں کو فرانسیسی زبان میں منہاج القرآن کا تعارف کرایا اور سپین میں منہاج مصالحتی کونسل کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی (سپین)

تبصرہ

Top