منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو، محمد اکرم بیگ صدر جبکہ نوید احمد اندلسی سیکرٹری جنرل نامزد

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی تنظیم نو کے لئے مورخہ 07  نومبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہو ا۔ اجلاس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی جبکہ امیر یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری اور سیکرٹری جنرل بلال اپل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ممبران شوریٰ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان و وابستگان نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز علامہ عبدالرشید شریفی نے قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جبکہ قاری عبدالرحمان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت پیش کی۔ امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے ابتدائی کلمات کہے اور تربیتی گفتگو کی، صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ نے MQI سپین کی تنظٰم نو کے طریقہ کار کا اعلان کیا جس کے بعد ممبران مجلس شوریٰ کی طویل مشاورت کے بعد سال 2011 -2012 کے لئے درج ذیل ٹیم (تنظیم) کا اعلان کیا گیا۔

مرز ا محمد اکرم بیگ(صدر)، ظل حسن قادری(نائب صدر)، حاجی زاہد اختر زاہدی(نائب صدر)، نوید احمد اندلسی(سیکرٹری جنرل)، عبدالخالق(جوائنٹ سیکرٹری)، محمد نواز قادری(ناظم مالیات)، حاجی صغیر حسین(نائب ناظم مالیات)، حاجی محمد سلیم(نائب ناظم مالیات)، چوہدری پرویز اختر(ناظم ویلفیئر)، حاجی محمد نذیر اداسی(ناظم اجتماعات)، الحاج قاری عبدالرحمان( ناظم ممبرشپ)، حاجی مظہر حسین(نائب ناظم ممبر شپ)، محمد اقبال چوہدری(صدر پیس اینڈ انٹیگریشن)، محمد عتیق قادری( ناظم نشرواشاعت)، محمد عثمان قادری(نائب ناظم نشرواشاعت)، احسن جاوید( صدر یوتھ لیگ)، خرم شبیر قادری(سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ)، محترمہ صفیہ شبیر(صدر ویمن لیگ)، محترمہ ظل ہما(ناظمہ ویمن لیگ ) شامل ہیں۔ علامہ عبدالرشید شریفی بطور امیر تحریک اور حاجی ارشد محمود بطور صدر مجلس شوریٰ بدستور اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔

تنظیم نو کے مرحلہ کی تکمیل کے بعد امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے نو منتخب عہدیداران سے اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں سرانجام دینے کا حلف لیا جس کے بعد منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے نو منتخب ممبران کو آئندہ سالوں کے اہداف بتائے۔ اجلاس کے اختتام پر منہاج یوتھ لیگ کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

Top