منہاج القرآن اوسپتالیت سپین کی تنظیم سازی، حاجی زاہد اختر صدر اور شبیر حسین جنرل سیکرٹری مقرر

مورخہ: 21 اگست 2011ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کے عہدیداروں نے مورخہ 21 اگست 2011ء بروز اتوار کر اسپتالیت کا دورہ کیا، دورہ کے دوران منہاج القرآن کی باقاعدہ تنظیم سازی کی گئی۔ مرکزی تنظیم کا وفد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائمقام صدر محمد ظل حسن قادری، جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چودھری، فنانس سیکرٹری محمد نواز قادری اور حاجی محمد نذیر اداسی پر مشتمل تھا۔

منہاج القرآن اوسپتالیت کی تنظیم کی تشکیل کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اوسپتالیت میں منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان اور علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی آیات سے کیا گیا جس کی سعادت محمد نواز قادری نے حاصل کی جس کے بعد درود وسلام پڑھا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے راہنماؤں ظل حسن قادری، نوید احمد اندلسی اور محمد اقبال چودھری نے اوسپتالیت میں مرکز و مسجد کی ضرورت پر تفصیل سے گفتگو کی اور اس سلسلہ میں اب تک کئے جانے والے کام کی تفصیلات بیان کیں اور حاجی زاہد اختر کی شبانہ روز کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چودھری نے 1996 سے 2011 تک بارسلونا، لوگرونیو اور بادالونا میں منہاج القرآن کے مراکز کی تعمیر و تکمیل کے حوالہ سے پیش آنے والے نشیب وفراز بھی بتائے اور کہا کہ منہاج القرآن کے مراکز صرف نماز پنجگانہ کی ادائیگی اور مذہبی سرگرمیوں تک محدود نہیں ہوتے بلکہ یہاں زندگی کے تمام معاملات بالخصوص تعلیمی اور معاشرتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مراکز پر غیر مسلموں کو بھی آنے کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ وہ اسلام کو قریب سے دیکھ سکیں۔

اجلاس میں مشاورت کے بعد حاجی زاہد اختر زاہدی (صدر)، راجہ محمد نعیم (سینئر نائب صدر)، آصف یعقوب (نائب صدر)، شبیر حسین گوہر (جنرل سیکرٹری)، چودھری عبدالحمید (نائب ناظم)، منور حسین ناظم (مالیات)، حاجی محمد ازرم (نائب ناظم مالیات) اور چودھری امتیاز آکیہ (صدر منہاج مصالحتی کونسل منتخب ہوئے۔ نو منتخب عہدیداروں کی تقرری کے بعد نوید احمد اندلسی نے ان سے حلف لیا اور نئی تنظیم اور عہدیداران کے لئے کامیابی کی دعا کی۔ اجلاس کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی طرف سے تمام شرکاء کی مٹھائی اور مشروبات سے تواضع کی گئی۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

Top