منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام مورخہ 15 اپریل 2012ء بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا (سپین) میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن، سپین) کی والدہ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیمات کے سربراہان، محمد اکرم بیگ کی فیملی کے افراد اور منہاج القرآن سپین کے جملہ رفقاء، عہدیدران، وابستگان اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کی تقریب کے بعد سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے اپنے خطاب میں قرآن وحدیث اور اقوال بزرگان دین کی روشنی میں ماں کا مقام اور فلسفہ موت کو بیان کیا۔ امام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا حافظ محمد عابد نقشبندی نے ختم شریف پڑھا، علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مرزا محمد اکرم بیگ کی والدہ، محمد اقبال چودھری کے والد اور نوید احمد اندلسی کی والدہ محترمہ کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔ محفل کے اختتام پر حاضرین محفل میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

یاد رہے کہ مرزا محمد اکرم بیگ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، سپین) کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں اسلام آباد کے ہسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ ان کی آخری رسوما ت کی ادائیگی کے لئے محمد اکرم بیگ پاکستان میں ہیں جہاں ان سے ٹیلی فون نمبر 00923426291956 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

Top