سپین : گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قانونی چارہ جوئی

ہسپانوی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا قانونی چارہ جوئی کے لیے عدالت کی طرف رجوع کرنا مستحسن اور جرات مندانہ اقدام ہے،ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنماء اور اینٹی کرائسس ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری طارق مہدی گجر نے مورخہ 06 اکتوبر 2012ء کو منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ پاکستانی قوم کے قانون پسند اور پُر امن شہری کے طور پر سامنے آنے میں مدد گار ثابت ہو گا، انہوں نے کہا کہ میں اور میری تنظیم کے تمام ممبران اس فیصلہ کی تائید کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے کمیونٹی کے باقی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اس معاملہ پر ملی و دینی جذبہ سے کام لیں اور اپنے ذاتی و سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کا بھرپور ساتھ دیں۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ

Top