سپین: منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی تنظیم نو

مورخہ: 01 مارچ 2014ء

یکم مارچ 2014ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ممبران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری محمد اعجاز وڑائچ اور سیکریٹری جنرل محمد بلال اوپل کی زیرِ نگرانی MQI سپین کی تنظیم نو کی گئی، اجلاس میں بارسلونا، بادالونا، اوسپتالیت اورگردونواح سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وابستگان، لائف ممبران، تنظیمات کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں نوجوان اور خواتین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن کریم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد عابد نقشبندی نے حاصل کی، اس کے بعد محمد قدیر احمد خان نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی، اجلاس میں نقابت کے فرائض نوید احمد اندلسی نے سرانجام دیتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی بریفنگ دی جس کے بعد منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین، منہاج یوتھ لیگ سپین، منہاج ویمن لیگ سپین اور منہاج مصالحتی کونسل سپین سے اُن کی کارکردگی رپورٹ طلب کی جس پر نوید احمد اندلسی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجموعی رپورٹ پیش کی، جبکہ محمد اقبا ل چوہدری، محترمہ صفیہ شبیر اور بلال یوسف نے بالترتیب منہاج مصالحتی کونسل سپین، منہاج ویمن لیگ سپین اور منہاج یوتھ لیگ سپین کی رپورٹس پیش کیں۔

منہاج یورپین کونسل کے صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ نے MQI سپین کے تمام منصوبہ جات اور کارکردگی رپورٹس کو سراہتے ہوئے تمام رفقاء و وابستگان کو مبارک باد پیش کی۔اجلاس کے اگلے مرحلہ میں MQI سپین کی تنظیمات کو اُن کی مدت مکمل ہونے پر تحلیل کر دیا گیا اور یورپین قائدین کی زیر نگرانی تمام ممبران کی مشاورت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی نئی ذمہ داریاں مندرجہ ذیل شخصیات کو سونپی گئیں۔

محمد اکرم بیگ (صدر)، محمد ظل حسن(سنیئر نائب صدر)، نوید احمد اندلسی(نائب صدر)، بلال یوسف (سیکرٹری جنرل)، محمد عتیق (جوائنٹ سیکرٹری)، حاجی طاہر پرویز (صدر مجلس شوریٰ)، محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، محمد اکرم اعوان (نائب ناظم مالیات)، محمد وقاص راجہ (سیکرٹری میڈیا)، محمد افضل قادری( ناظم اجتماعات)، چوہدری پرویز اختر(ناظم منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا) اور حاجی محمد نذیر اداسی(ناظم ویلفیئر /منہاج تدفین کمیٹی)، منہاج یوتھ لیگ سپین کی صدارت کی ذمہ داری حسنات مصطفی تفویض کی گئی جبکہ نائب صدر خرم شبیر قادری اور سیکرٹری جنرل حافظ محمد عمران کو مقرر کیا گیا۔اسی طرح منہا ج ویمن لیگ سپین کی بھی تنظیم نو کی گئی اور صدر کی ذمہ داری محترمہ بشریٰ ریاض کو دی گئی، محترم ادیبہ اصغر کو ناظمہ (سیکرٹری جنرل) مقرر کیا گیا۔منہاج مصالحتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری دوبارہ محمد اقبال چوہدری کو سونپی گئی منہاج یوتھ لیگ سپین کے سابق صدر احسن جاوید خان کو اُن کی ٹیم کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا۔

تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل ہوا تو منہاج یورپین کونسل کے صدر اور سیکرٹری جنرل نے نئے عہدیداران کو مبارک باد پیش کی اور اُن سے ذمہ داری کا حلف بھی لیا۔ حافظ محمد عابد نقشبندی نے خصوصی دعا کروائی اور اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

رپورٹ: محمد وقاص راجہ

تبصرہ

Top