سپین: منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت کے زیراہتمام علم کانفرنس و کوئز مقابلہ

مورخہ: 27 اگست 2017ء

بارسلونا (سپین): مؤرخہ 27 اگست 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ذیلی مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو کی حلف برداری کی گئی جس میں قائم مقام صدر محمد اقبال چوہدری نے خصوصی شرکت کی اور نئے منتخب عہدیداران سے حلف لیا، اس کے بعد نماز ظہر تا عصر دوسری سالانہ علم کانفرنس و کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء، کارکنان، عہدیداران اور دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں احباب شریک ہوئے، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اشعر نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت حافظ محمد عدن نے پیش کیا۔

پروگرام میں شریک طلباء کے 3گروپ کے درمیان علمی کوئز مقابلہ ہوا جسے ٹیم A نے جیتا، مقابلے میں علی حسین، محمد عزیر، عبدالرحمن، دانش رسول، شایان، محمد سمیع، کامران ذہین، محمد اشعر، طاہر سلطانی نے حصہ لیا۔

مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری نسل کے لئے بہت احسن قدم ہے دینی سوالات کے اس کوئز مقابلہ میں نہ صرف طلباء بلکہ شرکاء کو بھی کافی معلومات ملی ہیں۔ محمد اقبال چوہدری، مرزا اکرم بیگ، صاحبزادہ سید رفاقت حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں کی تربیت کے لئے وقت نکالنا چاہئے خاص کر والدین کو دینی تعلیم کی جانب بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے اور ممکن حد تک کوشش کی جانی چاہئے کہ بچوں کو خود سکول پہنچائیں اور لے کر بھی آئیں۔ انہوں نے طلباء کے استاد حافظ محمد عمران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شب و روز کی محنت اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں ضرور قبول فرمائے گا جو خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر اور مشن کی ترقی کے لئے شب روز ایک کئے ہوئے ہیں، انہوں نے نئی تنظیم نو کو بھی مبارکباد دی اور شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا، پروگرام کے بعد طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے اور مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانے سے کی گئی۔

تبصرہ

Top