منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیمِ نو

منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 18 جنوری بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے کی جبکہ صدر منہاج یورپین کونسل سید ارشد شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج یورپین کونسل کے دیگر عہدیداران میں سے سیکریٹری جنرل علامہ محمد اقبال اعظم، ناظم مصالحتی کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور سیکریٹری جنرل منہاج القرآن ناروے فیض عالم نے بھی شرکت کی۔

اس اجلاس کے دوران منہاج یوتھ لیگ سپین کی تنظیم نو کی گئی جس کے نتیجہ میں عتیق الرحمان کو صدر، اسلام حسین کو نائب صدر، احسن جاوید کو سیکریٹری جنرل، رضوان علی سلطانی کو ناظم مالیات جبکہ زاہد انور اور ارشد نواز کو ایگزیکٹو مقرر کیا گیا اور سیکریٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین نوید احمد اندلسی کو منہاج یوتھ لیگ سپین کے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری سونپی گئی۔

اس موقع پر منہاج القرآن یورپ کے قائدین نے منہاج یوتھ لیگ سپین کے نو منتخب نوجوانوں کومصطفوی مشن کی سربلندی اور ترویج کے لیے کام کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نئی تنظیم آئندہ سال اپنے کام میں مزید بہتری لائیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے قائدین نے بھی نو منتخب نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی۔ اجلاس کے آخر میں علامہ حسن میر قادری نے خصوصی دعا کروائی۔

یاد رہے کہ منہاج یوتھ لیگ سپین کے تحت کتالونیا اور بارسلونا کی مقامی تنظیمات سے مل کر مختلف بین المذھبی اور بین الثقافتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مسلمان نوجوانوں کی اصلاح کے لیے ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

تبصرہ

Top