منہاج القرآن بارسلونا کے زیراہتمام یوم پاکستان کے پروگرام کی تحریری جھلکیاں

مورخہ: 23 مارچ 2009ء

* اس سال بارسلونا، سپین کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے یوم پاکستان کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سپین کے خود مختار علاقہ Catalunya کتالونیا کے صدر نے بھی شرکت کی۔

* پروگرام 23 مارچ کے دن کی نسبت سے پیر کے روز شام 6 بجے انجمن مزدوراں UGT کے ہال میں انعقاد پذیر ہوا جو کہ بارسلونا کی پر رونق جگہ La Rambla پر واقع ہے۔

* منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی تنظیمات بشمول پاک فیڈریشن سپین کو اس پروگرام میں شامل کیاگیا۔

* پروگرام میں شرکت کے لیے پاکستانی کمیونٹی، مقامی و پاکستانی صحافی برادری کے علاوہ مقامی و شہری حکومت کے مختلف عہدیداران کو بھی مدعو کیا گیا جن میں کتالونیا کے صدر سرفہرست تھے۔

* پروگرام کی دعوت، تیاری اور تمام انتظامات منہاج مصالحتی کونسل نے کیے جبکہ دیگر پاکستانی تنظیمات نے بھی ان کے ساتھ تعاون کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چودھری، منہاج القرآن سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی اور منہاج یوتھ لیگ سپین نے دن رات محنت کی۔

* یوم پاکستان کی اس پر وقار تقریب کے تمام انتظامات منہاج یوتھ لیگ سپین کے نوجوانوں نے کیے۔

* پروگرام میں کتالونیا کے سیکرٹری امیگریشن Oriol Amoros، حکمران پارٹی کے سیکرٹری کورآڈینیشن Jose Maria Sala، بلدیہ بارسلونا کی سٹی کونسل کے نائب صدر Paco Salvador اور اپوازیشن پارٹی CIU کی رہنما Mercè Homs نے بھی شرکت کی۔

* پروگرام میں میزبان تنظیم منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے صدر حاجی مظہر حسین، امیر علامہ عبد الرشید شریفی، سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق قادری، سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ احسن جاوید خان، جبکہ دیگر عہدیداران و کارکنان میں میں قاری عبد الرحمان، چودھری پرویز اختر، الحاج محمد نذیر اداسی، حاجی فیض بخش اعوان، مرزا محمد اکرم بیگ، اسلام حسین، یوسف بلال مصطفوی، محمد نعمان، ارشد نواز، محمد حماد، وقاص علی، ذیشان علی، محمد عثمان، طلحہ شہزاد، محمد قیصر چیمہ، محمد اکرم اعوان شامل تھے۔ اس کے علاوہ منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا اور دیگر قریبی شہروں کے رفقاء بھی کثیر تعداد میں اس پروگرام میں موجود تھے۔

* پروگرام میں جن پاکستانی تنظیمات کے صدور و نمائندگان نے شرکت کی ان میں نائب صدر فیڈریشن افضال بیدار، نائب صدر فیڈریشن چودھری عامر سیال، سیکرٹری جنرل فیڈریشن راجہ مختار سونی، پاک کتالان کے خالد شہباز چوہان، پختون کتالان کے ظفر علی شاہ، القائم اسلامک سنٹر کے چودھری اختر حسین اور عمران شاہ، پاکستان مسلم لیگ ق کے راجہ شعیب ستی اور عبد الغفار مرہانہ، جماعت اسلامی کے حافظ احمد خان، ارمان کے ثاقب طاہر، خواتین کی تنظیم Acesop کی ہما جمشید، الفلاح تنظیم کی شبانہ ادریس، پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری لہراسب رضا اور محمد امتیاز آکیہ، کاغذات کی تنظیم کے ابرار بخاری اور دیگر شامل تھے۔

* پاکستانی اخبارات کے مالکان و صحافی برادران نے بھی پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی ان میں ہفت روزہ ہم وطن کے جاوید مغل اور ارشد نذیر ساحل، ڈیلی میزبان کے حافظ عبد الرزاق صادق اور شاہد لطیف گجر، ہفت روزہ پاسبان کے فیض اللہ ساہی، روزنامہ طاقت کے شفت علی رضا، ڈیلی جذبہ کے شاہد احمد شاہد، ماہنامہ سہارا انٹرنیشنل کے شاہین ملک، ہفت روزہ دیس پردیس کے قاری رفاقت علی، ڈیلی انصاف کے ممتاز منیر سہوترہ اور دیگر شامل تھے۔

* پروگرام کے باقاعدہ آغاز سے قبل پروجیکٹر سکرین پر ہسپانوی زبان میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی پر بنی ہوئی دستاویزی فلم دکھائی گئی، جو کہ منہاج القرآن بارسلونا کی طرف سے تیار کی گئی تھی۔ پروگرام میں نقابت و نظامت کے فرائض ہم وطن بارسلونا کے ڈائریکٹر جاوید مغل نے سرانجام دیے۔

* اس تقریب کے مہمان خصوصی کتالونیا کے صدر عزت مآب Jose Montilla تھے جو کہ منہاج مصالحتی کونسل بارسلونا کی طرف سے دی گئی خصوصی دعوت پر تشریف لائے، ان کے علاوہ پاکستان قونصلر جنرل محترم ایاز حسین سید نے بھی اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔

* کتالونیا کے صدر کی آمد پر ہال کے دروازے کے اندر تمام تنظیمات کے نمائندگان نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطار میں کتالونیا کے صدر Jose Montilla کا استقبال کیا۔ مہمان خصوصی کی آمد پر منہاج القرآن بارسلونا کے ننھے منے طلبہ و طالبات نے کتالونیا کے صدر کو پھول بھی پیش کیے۔ اس موقع پر منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چودھری نے تمام تنظیمات کے نمائندگان کا تعارف کروایا۔

* تقریب کے مہمان خصوصی اور کتالونیا کے صدر جب UGT بلڈنگ کی پہلی منزل پر واقع کمیونٹی ہال میں پہنچے تو ہال میں موجود 300 سے زائد افراد نے کھڑے ہو کر پر زور تالیوں سے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کتالونیا اور پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا گیا جس کے دوران تمام حاضرین ادباً اپنی جگہوں پر کھڑے رہے۔

* تلاوت قرآن کریم سے یوم پاکستان کی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، تلاوت کی سعادت منہاج القرآن بارسلونا کے ننھے منے طالب علم ثاقب محمود نے حاصل کی جس کے بعد منہاج القرآن بارسلونا کی طالبہ مصباح نے تلاوت قرآن کریم کا کتالان زبان میں ترجمہ کیا۔

* باقاعدہ آغاز کے بعد پاکستان فیڈریشن کے صدر فیض اللہ ساہی، الفلاح کی صدر شبانہ ادریس، نائب صدر فیڈریشن افضال احمد بیدار نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن کے صدر نے اردو زبان میں کتالونیا کے صدر کو اپنے مطالبات پیش کیے۔

* منہاج القرآن بارسلونا کے طالب علم اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے رکن محمد عثمان نے Catalán کتالان زبان میں تقریر کی۔ اس موقع پر نوجوان مقرر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہال کافی دیر تک تالیوں سے گونجتا رہا۔ محمد عثمان نے اپنی تقریر کا اختتام پاکستان زندہ باد اور کتالونیا زندہ باد کے اردو اور کتالان میں نعروں سے کیا۔

* منہاج مصالحتی کونسل کے صدر محمد اقبال چودھری نے کتالان اور اردو زبان میں تقریر کی۔ صدر مصالحتی کونسل کی کثیر السانی تقریر کو حاضرین نے بہت پسند کیا اس طرح زور داروں تالیوں اور نعروں سے ان کی تقریر کا اختتام ہوا۔

* پاکستانی قونصلر جنرل محترم ایاز حسین سید نے ہسپانوی زبان میں گفتگو کی۔ قونصلر نے منہاج القرآن اور پوری پاکستانی کمیونٹی کو اس پروگرام کے مشترکہ انعقاد پر مبادک باد دی۔

* تقریب کے مہمان خصوصی کتالونیا کے صدر Jose Montilla کو جب تقریر کی دعوت دی گئی تو حاضرین نے اپنی جگہوں پر کھڑے ہو کر زور دار تالیوں سے دوبارہ ان کا استقبال کیا اور ان کی اس پروگرام میں آمد پر زبردست خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو ان کے قومی دن اور یوم قرارداد پاکستان کے دن پر مبارک باد پیش کی اور کتالونیا کی ترقی میں پاکستانیوں کے مثبت کردار کو بھی بیان کیا۔

* تقریب کے اختتام پر پاکستان کی مشہور مٹھائیوں، سموسوں، پکوڑوں، سیخ کباب اور دیگر چیزوں سے شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ

Top