سکھر: تحریک منہاج القرآن کے وفد کی ڈہرکی میں آستانہ عالیہ بھرچونڈی کے سجادہ نشین سے ملاقات

مورخہ: 14 مارچ 2017ء

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک سکھر ڈویژن کے وفد نے مخدوم سید ندیم احمد ہاشمی کی قیادت میں پیر آف بھرچونڈ ی شریف میاں منظور احمد سے ڈہرکی میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں منظور احمد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احیائے تصوف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کی سربراہی میں تحریک منہاج القرآن نے عوامی جدوجہد کے ساتھ ساتھ علمی و فکری میدان میں بھی تجدیدی خدمات سرانجام دی ہیں۔ جس دور میں تصوف کے وجود ہی کا انکار ہوچکا تھا اس دور میں اسلام کے اس عظیم نظام تربیت کا علمی و فکری دفاع کیا اس کے ساتھ ساتھ شیخ الاسلام نے تصوف اور روحانیت کے موضوع پر کتب تحریر کرکے تصوف اور روحانیت کی تجدید و احیاء کے سلسلہ میں ایسا عظیم باب رقم کیا جس کی مثال ماضی قریب میں کہیں نظر نہیں آتی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی تاحیات رفاقت اختیار کی۔ وفد نے میاں منظور احمد ان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف اور ترجمہ عرفان القرآن کے تحائف پیش کیے۔

تبصرہ

Top