برطانوی فوجی کا قتل اسلامی تعلیمات کے سراسر خلاف ہے، ڈاکٹر زاہد اقبال

مورخہ: 27 مئی 2013ء

Woolwich Attack Anti-Islamic & Government urged to tackle Extremism

لندن (27 مئی) منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے وفد جس کی سرپرستی منہاج القرآن ایڈوائز کونسل  کے صدر ڈاکٹر زاہد اقبال کر رہے تھے، نے گزشتہ دنوں قتل کیے جانے والے برطانوی فوجی کی جگہ کا دورہ کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ اور برطانیہ میں بسنے والی تمام مسلمان کمیونٹی کی طرف سے اس بزدلانہ اور سفاکانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ہماری ہمدردیاں مارے جانے والے برطانوی فوجی "لی رگبی" کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

ڈاکٹر زاہد اقبال نے کہا کہ یہ فعل ایک غیر اسلامی، غیر انسانی اور بے رحمی پر مبنی ایک جرم ہے جو کہ اسلامی تعلیمات سے تصادم کرتا ہے اور اسلامی تعلیمات سے اس کا دور سے کوئی تعلق نہیں۔ جبکہ اسلامی تعلیمات امن، پیار اور انسانی محبت و یگانگت کا درس دیتی ہیں۔ وفد میں شامل لوگوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر امن، محبت اور بھائی چارے کے الفاظ درج تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر زاہد اقبال نے دہشت گردی کے خلاف  کم و بیش 600 صفحات پر مشتمل فتوی جو کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یہاں برطانیہ میں کئی سال پہلے جاری کیا تھا، میں یہ چیز بڑی مفصل اور مدلل انداز میں بیان کی گئی ہے کہ اس طرح کی کارروائی ایک غیر اسلامی، غیر انسانی اور غیر شرعی فعل ہے اور جو لوگ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہوں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر زاہد اقبال کے علاوہ منہاج القرآن کے عہدیداران جن میں ڈائریکٹر منہاج القرآن لندن علامہ حافظ محمد ذیشان، حاجی محمد نوید، صدر منہاج القرآن لندن، عبدالباسط الزہری، داود حسین مشہدی، خرم شہزاد کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ اور یوتھ لیگ کے نمائندے بھی شریک تھے۔

متعلقہ روابط:

تبصرہ

Top