برطانیہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل Ashton کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل Lyne Ashton برطانیہ کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس مورخہ 12 جولائی 2013ء کو مرکزی مسجد Ashton میں منعقد ہوئی۔حافظ محمد عبداللہ اعوان، تحریک محمدی کے شیخ وحید احمد دباغ معزز مہمانوں میں شامل تھے۔اس کے علاوہ Ashton میں مقیم تمام مکاتب فکر کے 450 سے زائدمسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز علامہ عبدالغفار ہزاروی نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ شہباز حسن وارثی نے نعت مبارکہ پڑھی، Ashton مرکزی مسجد کے خطیب علامہ غلام محی الدین الازھری نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔صاحبزادہ علامہ نثار احمد حسین سلیمانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات سیدہ فاطمۃ الزھرا سلام اللہ علیھا جنت میں تمام خواتین کی سردار ہیں، اللہ نے انہیں روحانی طو رپر وہ مقام اعلیٰ عطاء کیا ہے، جو کسی دوسری صحابیہ رسول کے حصہ میں نہیں۔ سیدہ کائنات کی سیرت آج خواتین کے لیے کامل نمونہ ہے اور خواتین کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

پروگرام میں سفیر عشق رسول اور معروف شاعر علامہ انور المصطفیٰ ہمدمی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے سیدہ کائنات اور مولا علیٰ کے بارے علمی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ سیدہ فاطمہ اس لیے سیدہ النساء بنیں کہ وہ کل کائنات کے تاجدرا کی لخت جگر تھیں۔آج ان کی سیرت اور اسوہ پر عمل کرنے میں کامیابی و کامرانی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے سیدہ کائنات کے بارے میں اپنے کچھ اشعار بھی پیش کیے۔پروگرام کی اختتامی دعا کے بعد تمام شرکاء اور مہمانوں کو افطار بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ: محمدسلیم

تبصرہ

Top