ڈربی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

مورخہ: 15 اگست 2021ء

شہادت حسین کانفرنس

منہاج القران انٹرنیشنل ڈربی کے زیراہتمام ڈربی اسلامک سنٹر میں ماہ محرم الحرام کی نسبت سے ’’محفل ذکر حسین‘‘ علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا جس میں محفل میں ہر طبقہ فکر سے نوجوانوں، بزرگوں، بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔

پروگرام میں والسال سے مہمان خصوصی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد حضرت علامہ علی اکبر قادری منہاجین نے انگلش میں اظہار خیال کرتے ہوئے سامعین کو لفظ حسینیت کا حقیقی مطلب سمجھایا۔ انہوں نے کہا کہ شہادت امام حسین علیہ السلام تاریخ اسلام کا سنہرا باب ہے، جس نے ثابت کر دیا کہ اسلام کی اقدار کو نواسہ رسول نے زندہ کیا۔ رہتی دنیا تک اسلام کی بقاء آپ کی اس عظیم قربانی کی مرہون منت ہی رہے گی۔ شہادت امام حسین علیہ السلام حسنیت اور یزیدیت کو دو ٹوک انداز میں واضح کر دیتی ہے۔ آج ہمیں حق کا ساتھ دینا ہے تو حسینی کردار کو اپنانا ہو گا۔

اس سے پہلے محفل کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ پروگرام میں ڈربی اسلامک سنٹر کے امام قاری محمد کاشف نے شان اہل بیت کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ محفل کی میزبانی کے فراٸض محمد طیب سعید نے انجام دئیے۔ڈربی اسلامک سنٹر کے چیرمین رحمت علی نے تمام افراد کو خوش آمدید کہا۔ ڈربی کی خوبصورت آواز جناب منور حسین نوشاہی نے نعت رسول مقبولﷺ پیش کی۔

محفل کے آخر میں پھر درود اسلام پڑھا گیا اور اس کے بعد دعا ہوٸی، آخر میں تمام شرکاء کی تواضع لنگر حسینی سے کی گئی۔

پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منہاج القران ڈربی کی پوری تنظیم بالخصوص صدر MQI DERBY راجہ محمد اقبال خان اور جنرل سیکرٹری محمد طیب سعید مبارکباد کو مبارکباد دی گئی۔

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

شہادت حسین کانفرنس

تبصرہ

Top