نیوجرسی (امریکہ): میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی کے زیر اہتمام مورخہ 03 جنوری 2015 کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد یونس قادری اور حافظ تنویر احمد نے حاصل کی، بعد ازاں محفل نعت شروع کی گئی جس میں محمد اصغرچشتی، مظہر علی، طارق ملک، محمد اصغر چودھری، منظور الٰہی، محمد اقبال شیخ، غلام مرتضیٰ نقیبی اور سلیم شیخ نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔کانفرنس کی صدارت شیخ بشیر اور پروفیسر رانا غلام سرور نے کی۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی( ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر نیوجرسی نے سرانجام دیئے۔

کانفرنس کے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ ظہیراحمد قادری(ڈنمارک) اور شیخ عبدالباسط قادری( برطانیہ) نے قرآن و احادیث کی روشنی میں ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خوشیاں منانے پر مدلل گفتگو کی جسے حاضرین نے بہت پسند کیا، کانفرنس کی انتظامیہ محمد امجد شیخ، علی بھائی، خواجہ حمد علی، رانا محمد مزمل اور ان کو معاون خواتین و حضرات نے بڑی محنت کے ساتھ پروگرام کو کامیاب کرایا، کانفرنس سے شیخ معتز شرف نے بھی خطاب کیا۔ شرکاء کو موئے مبارک کی زیارت کروائی گئی اور رقت امیزدعا کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوئی۔

رپورٹ: شرجیل احمد

تبصرہ

Top