امریکہ: منہاج سمر سکول کی اختتامی تقریب

منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ کے زیراہتمام منھاج سمر سکول کی اختتامی تقریب 20 اگست 2017ء کوٹی کے بی کلبکنیٹیکٹ میں منعقد ہوئی، جس میں ورنن ٹاؤن کے میئرنے بھی خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، جس کی سعادت حافظ نعمان سرور نے حاصل کی۔ منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے طلبہ نے درود و سلام اور قصیدہ بردہ شریف سے پروگرام کو رونق بخشی۔ نقانت کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی اور محمد عدن اخلاق نے سر انجام دیئے۔ تقریب میں علم کی اہمیت، تحریک پاکستان، قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ ڈاکٹر محمد اقبال، تاریخ پاکستان اور فاطمہ جناح کے موضوعات پر بچوں نے انتہائی خوبصورت انداز میں تقاریر کیں اور ملی نغموں سے لوگوں کو خوب محظوظ کی۔

پروگرام میں علامہ محمد شریف کمالوی نے بتایا کہ منہاج سمر سکول اس سٹیٹ میں پہلی دفعہ کھولا گیا اور اس کا دورانیہ ایک ماہ تھا جو کہ 10 جولائی 2017 سے 10 اگست 2017 رہا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کورس میں بچوں کو قرآن، حدیث، سیرت نبوی صل اللہ علیہ وسلم، اردو پڑھنا لکھنا، بنیادی فقہی مسائل، عقائد، تجوید، روز مرہ کی دعائیں اور تلاوت و نعت پڑھنا سکھایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اب وہ سنڈے سکول بھی کھول رہے ہیں آپ اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کروائیں تاکہ وہ دین کا علم حاصل کر سکیں ۔ اس کورس منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر میں کروایا گیا اور تدریس کے فرائض علامہ محمد شریف کمالوی، عبداللہ چوہدری، یحیی بھائی، عدن اخلاق اور حافظ شہاب الدین نے سر انجام دئیے۔ نیو جرسی سے تشریف لائے ہوئے اویس منصف قادری نے بھی تقریب میں خطاب کیا اور شرکاء نے اسے خوب سراہا۔

پروگرام کی انتظامیہ میں حاجی غلام سرور، یحیٰ بھائی، عدن اخلاق، محمد شریف کمالوی، جمیل بیگ، عمر چوھدری، عثمان چوھدری، خالد بھائی، عمر بن فاتح اور حافظ شھاب الدین شامل تھے، جنہوں نے انتہائی خوبصورتی سے کامیاب انداز میں پروگرام کا انعقاد کی۔ آخر میں پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور لوگوں کو عشائیہ پیش کیاگیا۔

تبصرہ

Top