امریکہ: کنیکٹیک میں سالانہ میلاد کانفرنس
علامہ حسن میر قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرانس، مرکزی نائب ناظم
اعلیٰ دعوت اوورسیز اور صدر منھاج سکالرز فورم یورپ) نے میلاد کانفرنس میں مرکزی خطاب
کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج میرا موضوع حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف نام
اور ان کے معانی بیان کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام
مشہور تو 99 ہیں لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام 1400 ہیں جو مختلف کتب میں
آئے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عمر بھر حضور تاجدار کائنات صلی اللہ
علیہ وسلم سے وارفتہ عشق کرنے کی تعلیمات دی ہیں۔ ذات مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
پر ہی ہمارے ایمان کا مرکز و محور ہونا چاہیے، یہی منہاج القرآن کا پیغام ہے۔
کانفرنس میں کثیر لوگوں نے شرکت کی اور اس پروگرام میں کیک بھی کاٹا گیا۔ پروگرام کی
انتظامیہ نے خوب محنت سے اس کو کامیاب کیا جن میں محمد عارف، وقار احمد بٹ، یحیٰ بھائی
کے علاوہ دیگر افراد نے بھی اپنی بساط کے مطابق خوب کام کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر درودوسلام پڑھا گیا اور علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی طور پر اختتامی دعا فرمائی۔
تبصرہ