منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ریپبلک آف چلی کے زیرانتظام 2 دسمبر 2017 کو لاہوری ریسٹورنٹ اقیقے سٹی میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا انعقاد کیا گیا۔ لاطینی امریکہ میں یہ پہلی بار کسی بھی تنظیم کی جانب سے باقاعدہ محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا انعقاد ہوا ہے۔

محفل میلاد مصطفٰی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد ثمران نے حاصل کی۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض احمد حسن سلہری نے ادا کیے۔ نعت رسول مقبول کی سعادت محمد توقیر قادری، محمد دانش، سعد قادری نے حاصل کی جبکہ قصیدہ بردہ شریف کے اشعار حیدر اقبال چاند نے پڑھے۔ احمد حسن سلہری کوآرڈینیٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی نے آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خطبہ استقبالیہ دیا۔

علامہ محمد صادق قریشی الازہری گلوبل ایمبیسڈر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے بذریعہ ویڈیو لنک لندن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کامیاب محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل چلی کی پوری ٹیم کو مبارکباد بھی دی اور حاضرین محفل کو ربیع الاول کی نسبت سے خصوصی وضائف بھی بتائے۔

آخر میں شرکائے محفل نے کھڑے ہو کر آقا صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی بارگاہ میں سلام پیش کیا۔ جس کی سعادت خالد محمود صاحب کے حصے آئی۔ محفل کے انعقاد میں ملک محمد ذیشان، حیدر اقبال چاند، ناصر اقبال جرا، توقیر گجر اور دیگر احباب نے خصوصی تعاون کیا جبکہ شیخ شہزاد علی، محمد فیضان، محمد عادل، عامر صدیق، اویس رفیق پرورگرام کی انتظامیہ میں شامل تھے۔ آخر میں مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔

رپورٹ: احمد حسن سلہری

تبصرہ

Top