امریکہ: کنیٹیکٹ میں دوسرا سالانہ میلاد جلوس

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکا کا دوسرا سالانہ میلاد النبی ﷺ کا جلوس امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں 10 دسمبر 2017 کو منعقد ہوa۔ پیس واک کے نام پر میلاد جلوس کا آغاز سال 2016 میں کیا گیا تھا۔ جلوس کی قیادت منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کنیٹیکٹ کے صدر حاجی غلام سرور نے کی۔ جلوس میں یحیٰ ڈیلوینٹو، حا فظ شہاب الدین احمد، نائب صدر منہاج القرآن سینٹر کنیٹیکٹ وقار احمد بٹ، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن سینٹر کنیٹیکٹ محمد عارف زیری اور خلیل احمد گجراتی سمیت عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد نے بھی جلوس میں شرکت کی۔

جلوس کا آغاز ٹاؤن گرین پارک سے ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اربر پارک ایلنگٹن میں اختتام پذیر ہو۔ اختتامی محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا جس کی سعادت حافظ شہاب الدین احمد نے حاصل کی۔ بعد ازاں درود وسلام اور نعتوں کے نذرانے پیش کیے گئے۔ جلوس کے شرکاء سے علامہ محمد شریف کمالوی، حاجی غلام سرور، برادر یحیٰ اور مسز حفیظہ ناہید نے خطابات کیے۔ اسکالرز نے اپنے خطابات میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد اور سیرت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن النور اسلامک سینٹر کی طرف سے پولیس آفیسر کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ جلوس کے شرکاء نے منہاج القرآن النور اسلامک سنٹر میں نماز ظہر ادا کی اور سنٹر میں ہی انہیں ضیافتِ میلاد پیش کی گئی۔

تبصرہ

Top