امریکہ: فلورنس ساؤتھ کرولینا میں معراج مصطفٰیﷺ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے زیراہتمام 8 اپریل 2018 کو اسلامک سینٹر آف فلورنس ساؤتھ کرولینا میں معراج النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت چوہدری محمد صادق نے کی۔محفل کا آغاز حافظ و قاری علامہ بشیر احمد قادری نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول درود و سلام کی صورت میں نچھاور کیے گئے۔ محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل نعت میں محمد عدن اخلاق اور علامہ اویس منصف قادری نے آقا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں مدح سرائی کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض خطیب اسلامک سینٹراور سید زین العابدین نے سرانجام دیئے۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سینٹر کنیٹیکٹ علامہ محمد شریف کمالوی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا سفر معراج حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا معجزہ ہے اور اس میں جو تحفہ اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کی امت کو عطا کیا وہ نماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ نماز اللہ تعالیٰ سے مناجات ہے جبکہ تہجد اللہ تعالیٰ سے قرب اور ملاقات کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے آقا ﷺ کا سفر معراج کے تربیتی پہلو بیان کیے۔

آخر میں امام حسن لبنانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام درود وسلام پرہوا، جس کے بعد دعا بھی ہوئی۔

تبصرہ

Top