بورے والا: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام جعلی JIT رپورٹ کے خلاف احتجاجی ریلی

مورخہ: 31 مئی 2015ء

پاکستان عوامی تحریک بورے والا کے زیر اہتمام ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نےکی۔ ریلی گگو منڈی بورے والا سے صبح 9 بجے شروع ہوئی۔ ریلی کا باقائدہ آغاز عوامی تحریک سیکر ٹریٹ جنوبی پنجاب سے ہوا جس میں ضلعی کنوینئر چوہدری اقبال یوسف، زونل ناظم دعوت مفتی ارشادحسین سعیدی، عومی تحریک بورے والا کے صدر اکبر وڑائچ، تحریک منہاج القران بورےوالا کے صدر قاضی ریاض احمد، مصطفوی مومنٹ کے صدر چوہدری عرفان یوسف ، عوامی تحریک یوتھ ونگ بورے والا کے صدر محمد عدیل جٹ اور مصطفوی سٹووڈنٹ موومنٹ وہاڑی سے علی عمران اور دیگر عہدیدارن نے شرکت کی۔

مفتی ارشاد حسین سعیدی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کی JIT رپورٹ جعلی ہے اور یہ JIT بھی ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی قاتل ہے ہم اس جعلی JIT کو مسترد کرتے ہیں۔ مصطفوی سٹوڈنٹ مومنٹ کے صرر چوہدری عرفان یوسف نے شرکاء سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ JIT رپوٹ انصاف کا قتل ہے اور قاتل حکمرانوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی تھی ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ قاتل اعلیٰ ہمیں تم سے انصاف کی کوئی امید نہیں تھی کیوں کہ انصاف تو تمہارے گھر کی لونڈی ہے ۔اگر تم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار نہیں تو پھر ہمارا کیس فوجی عدالتوں میں بھیجنے سے کیوں ڈرتے ہو۔

تبصرہ

Top