سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کا جامع المصطفیٰ (کینیڈا) میں میلادِمصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب، کانفرنس میں شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شیخ حماد مصطفی المدنی القادری کے خطاب کا موضوع ’’حضور نبی اکرم ﷺ سے محبت اور آپ ﷺ کی متابعت‘‘ تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل سٹاف نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانوں کا تحفظ کیا، اللہ نے فرمایا ہے جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، انسانی صحت اور جان کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز انسانیت کی خدمات کے ساتھ ساتھ اللہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات بھی بجا لاتے ہیں، ان کی قدرکی جائے، انہوں نے کورونا وائرس کی و باء کے دوران بے مثال خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے جذبہ کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام مسی ساگا مسلم کمیونٹی سنٹر میں سیکڑوں مستحقین میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔
پاکستان کو موجودہ عالمی حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے اہل اور دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہاؤس آف لارڈ برطانیہ کے پاکستان نژاد ممبران لارڈ نذیر احمد اور لارڈ قربان حسین سے ملاقات کے دوران کیا۔ رہنماؤں کے دوران بین الاقوامی تناظر میں پاکستان کی اہم حیثیت پر گفتگو کی گئی، جبکہ بھارت اور افغانستان میں قیادت کی تبدیلی کے باعث پاکستان کے سیاسی حالات میں تبدیلی اور مسئلہ کشمیر پر امکانی تبدیلیوں کو بھی زیر بحث لایا گیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.