ڈیرہ اسمٰعیل خان: ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں شرکت

مورخہ: 07 اگست 2023ء

Marakaz e ilm workshop

ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ مراکزِ علم کا مقصد معاشرے میں تشدد کے بڑھتے ہوئے رجہان کو نرمی میں بدلنا ہے۔ مرکزِ علم نہ صرف تعلیمی مرکز ہو گا بلکہ ایک فلاحی مرکز بھی ہو گا جہاں مختلف طریقوں سے اخلاق و معاملات ، عادات و کردار سازی کی جائے گی۔

ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہائیر سکینڈری سکول کوٹ جائی چشمہ روڈ تحصیل پہاڑپور میں ہوا۔ ٹریننگ سیشن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ چودھری عرفان یوسف، عبدالحئی علوی، حافظ سعید رضا بغدادی، محمود مسعود، علامہ سرفراز، علامہ حسن محمود جماعتی نے شرکت اور خطاب کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ علم و آگہی سے دور تنزلی کے شکار معاشرہ میں سے علم دوست و انسانیت سے پیار کرنے والے بہترین انسان نکالنے کے لیے 25 ہزار مراکز العلم کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

ٹریننگ ورکشاپ میں ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تمام تحصیلات و ضلع لکی مروت سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے معلمین برائے مراکزِ علم نے شرکت کی۔

Marakaz e ilm workshop

Marakaz e ilm workshop

Marakaz e ilm workshop

Marakaz e ilm workshop

تبصرہ

Top