فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کی ٹریننگ ورکشاپ بعنوان ’انقلاب آنے کو ہے‘

تحریک منہاج القرآن PP-71,72 کے زیراہتمام انقلاب آنے کو ہے کہ موضوع پر ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس کی صدارت صوبائی صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے کی جبکہ خصوصی شرکت نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ دیگر مہمانوں میں ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن رانا رب نواز انجم، ڈنمارک سے تشریف لائے حاجی مقبول عزیز، اٹلی سے تشریف لائے مبین بٹ، برطانیہ سے افضال احمد، آسٹریلیا سے تشریف لائے خواجہ معین، ملک سرفراز قادری، طارق محمود انجم، رانا غضنفر علی، باؤ افتخار، باجی مصباح افتخار، باجی نوشابہ ضیاء، مسز سرفراز قادری، علامہ عبدالحفیظ نقشبندی، رمضان چشتی، غلام محمد قادری، ممتاز احمد صوبہ وائس چیئرمین، محمد سہیل قادری، علی اعتزاز اور محمد صدیق قادری شامل تھے۔

ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ انقلاب پاکستان کی دھرتی کا مقدر ہے تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے کارکن ناتھکے ہیں نہ مایوس ہوئے ہیں، بلکہ پہلے سے زیادہ جدوجہد سے قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انقلابی فکر کو پورے پاکستان میں گھر گھر پہنچارہے ہیں۔ مذہبی دہشت گردی یا سیاسی دہشت گردی اس کا خاتمہ فکری انقلاب سے ہی ممکن ہے۔

ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے بہترین ٹریننگ ورکشاپ منعقد کر نے پر تحریک منہاج القرآن P-71 کے صدر ملک سرفراز قادری P-72 کے صدر طارق محمود انجم کو مبارکباد پیش کی۔ انہون نے مزید کہا کہ فروری، مارچ میں پورے پاکستان کی ہر صوبائی حلقے میں انقلاب آنے کو ہے ٹریننگ ورکشاپس مکمل کی جائیں گی۔ اس کے بعد ایک ملک گیر انقلابی مہم شروع کی جائے گی جس میں پاکستان کے مظلوموں، مزدوروں، محنت کشوں، کسانوں اور زندگی کے ہر طبقے کے لوگوں کو انقلاب کے لئے اٹھایا جائے گا۔ عوامی انقلاب اس دھرتی کا مقدر ہے۔

ٹریننگ ورکشاپ سے ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن رانا رب نواز انجم، حاجی مقبول عزیز، مبین بٹ، افضال احمد، خواجہ معین، ملک سرفراز قادری، طارق محمود انجم، رانا غضنفر علی، باؤ افتخار، باجی مصباح افتخار، باجی نوشابہ ضیاء، مسز سرفراز قادری، علامہ عبدالحفیظ نقشبندی، رمضان چشتی، غلام محمد قادری، ممتاز احمد صوبہ وائس چیئرمین، محمد سہیل قادری، علی اعتزاز اور محمد صدیق قادری نے بھی خطاب کیا۔

خطاب کرتے ہوئے قائدین نے کہا کہ حلقہ PP-71-72 تحریک منہاج القرآن پاکستان عوامی تحریک کا گھڑہے ٹریننگ ورکشاپ ساری رات جاری رہی، ورکشاپ کے بعد تمام شرکاء کو مصطفوی لنگر پیش کیا گیا۔

تبصرہ

Top