فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کا اہم اجلاس 23 اپریل 2016 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئرمحمد رفیق نجم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا طاہرسلیم، رانا نثار شہزاد، میاں عبدالقادر، خالد رفیق سندھو، عبدالرشید اعوان، محمد شہزاد، شاہد سیلم، غلام محمد قادری، آصف عزیز، جعفرحسین گجر اور میاں امجد قادری سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران شریک تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 اپریل کو سہ پہر4 بجے حکمران خاندان کی کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد رفیق نجم نے کہا کہ پانامہ لیکس کے انکشافات ثابت شدہ ہیں، مزید کسی تحقیق کی ضرورت نہیں۔ کمیشن سے کچھ نہیں نکلے گا۔ وزیر اعظم نے قوم سے خطاب نہیں مذاق کیا ہے۔ کرپٹ وزیر اعظم دھمکیاں دینے کی بجائے لوٹی گئی دولت واپس لائیں اور استعفیٰ دیں۔ جرم ثابت ہونے پر گھر جانے کا بیان انکے چھوٹے بھائی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزم نے بھی دیا تھا اور پھر جب جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ نے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا تو انہوں نے گھر جانے کا وعدہ پورا کرنے کی بجائے رپورٹ ہی غائب کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اسلام آباد دھرنے کے موقع پر ان کرپٹ خاندانوں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ سے متعلق جتنے حقائق بھی بیان کیے تھے آج دنیا بھر سے ان کی تصدیق ہورہی ہے۔ جو وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اپنے بیٹے کو قائل نہیں کر سکتا اسے پاکستان میں حکومت کرنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں۔ قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے اور ناجائز دولت کو چھپانے کیلئے آف شور کمپنیاں بنانے والے ملک اور قوم سے وفادار نہیں ہیں۔

تبصرہ

Top