فیصل آباد: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا اجلاس

مورخہ: 25 مئی 2016ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کا اجلاس مورخہ 25 مئی 2016ء کو ایم ایس ایم پنجاب کے نائب صدر ناصر علی وارثی کی زیرصدارت منعقد ہوا جبکہ ضلعی صدر شاہد سیلم، آصف عزیز، سلیم اقبال، زین العابدین، حافظ مسعود سیالوی کے علاوہ ایم ایس ایم کے دیگر عہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر تمام صوبائی حلقہ میں MSM کی تنظیم سازی مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پنجاب کے نائب صدرناصرعلی وارثی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندانہ اور دہشتگردانہ سرگرمیوں سے بچانے کیلئے قومی دولت اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اور روزگار کے منصوبوں پر خرچ کی جائے۔ نوجوان اقبال کے شاہین، ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلابی فکر کے داعی اور پاکستان کا مستقبل ہیں۔ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ معاشرے کو انتہا پسندی سے پاک کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کریں گے۔

ڈپٹی سیکرٹری پنجاب عامرحسین مصطفوٰی نے کہا کہ تعلیم، روزگار کو عام کئے بغیر پاکستان میں امن قائم ہو گا اور نہ ہی دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہو گا، حکمرانوں کو قومی دولت کے استعمال کے حوالے سے اپنی ترجیحات کو بدلنا ہو گا۔ انہوں نے علم کے فروغ، ضرب امن مہم کے حوالے سے ایم ایس ایم کے نوجوانوں کی خدمات کو سراہا، اورکہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مصطفوی انقلاب کا ہر اول دستہ ہے، یہ واحد طلبہ تنظیم ہے جس کا ہر رکن امن کیلئے کام کر رہا ہے۔

تبصرہ

Top