فیصل آباد: منہاج القرآن علماء کونسل کا اجلاس

مورخہ: 05 جون 2016ء

منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کا اجلاس 05 جون 2016 کو منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب کے نائب صدر علامہ عزیز الحسن اعوان کی صدارت میں ہوا، جس میں منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے نائب امیر علامہ اختر حسین اسد، ناظم ڈاکٹر محمد یوسف سیالوی، علامہ کرم داد خان، علامہ محمد سرور خان اور دیگر موجود تھے۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے علامہ عزیز الحسن اعوان کا کہنا تھا کہ دین اسلام کی عالمگیر عظمت کی بحالی کی خاطر علماء کو عملی کردار ادا کرنا ہوگا، انہیں مادیت پرستی کے دور میں اسلاف کی یاد کو تازہ کرنا ہوگا تاکہ اسلام کا جھنڈا پوری دنیا پر پھر سے لہرا سکے۔ اسلام دین امن محبت ہے۔ دہشت گردی، فرقہ واریت، فحاشی و عریانی کا اسلام سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت جس سینے میں ہوگی وہ اس محبت کی خیرات کو پا کر نفرت کی دیواریں گرا کر محبت، امن، تحمل اور بردباری کو عام کرے گا اور رنگ و نسل کے امتیازات سے بالا تر ہو کر عالمی امن کو فروغ دے گا۔ تحریک منہاج القرآن بیداری شعور کا پیغام لے کر ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد تک پہنچ رہی ہے، تاکہ ہر فرد اسلامی اور قومی سوچ کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دو سال پورے ہونے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں 17 جون کو یوم شہداء مال روڈ پر منائیں گے۔ حکمرانوں نے عوام کو ظلم، کرپشن، ناانصافی، مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ فیصل آبادکے غیور عوام 17 جون کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی کال پر ظالم نظام اور قاتل حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج ہونگے اور یہ پیغام دینگے کہ ظلم اور بربریت کی سیاہ رات اب ختم ہونے والی ہے اور ان شاءاللہ بہت جلد انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔

تبصرہ

Top