فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کا اجلاس

مورخہ: 01 اگست 2016ء

تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ یکم اگست 2016ء کو منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیاگیا کہ 6 اگست بروز ہفتہ کو حکومت کے خلاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے احتجاجی ریلی ریلوے اسٹیشن سے شروع ہوگی اور کچہری چوک میں اختتام پرعلامتی دھرنہ ہوگا جس سے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔ ریلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماء بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، رانا طاہر سیلم، رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری یوتھ محمدانعام مصطفوی، علامہ عزیزالحسن اعوان، عرفان تھیم، رانا ناصر نوید، غلام محمد قادری، جاوید ذوالفقار، شاہد سیلم، میاں امجد قادری، رانامحمودالحسن، وحید شہزاد اور اختر حسین اسد بھی موجودتھے۔

اجلاس سے سیدہدایت رسول قادری اور رانا طاہر سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران کرپشن کے ڈویلپر ہیں ان کا کوئی نظریہ اور آئیڈیالوجی نہیں ہے۔ کرپشن اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے ’’آل شریف‘‘ کے اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 2 سال گزر گئے انصاف ملنا دور کی بات انصاف کی طرف پیش رفت بھی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اپوزیشن آج ملک بچانے اور انصاف کے بول بالا کیلئے جو کردار ادا کرے گی وہ تاریخ کا حصہ بنے گا۔ عوام کو بھی اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی، گھر کی دہلیز پر بیٹھ کر آنسو بہانے اور آہ وزاری کرنے سے حالات نہیں بدلیں گے۔ ہم پر مسلط ٹولہ انتہائی عیار، مکار، قارونی دولت اور فرعونی طاقت کا حامل ہے۔ اس وقت تک ہمارے حالات کوئی نہیں بدلے گا جب تک ہم خود اپنے حالات کو بدلنے کیلئے جدوجہد نہیں کرینگے۔

اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے شہدا، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا، امجد صابری اور دہشتگردی کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔

رپورٹ: غلام محمد قادری ضلعی سیکرٹری اطلاعات

تبصرہ

Top