نظام المدارس پاکستان کے تحت پیرمحل میں میٹرک طالبات کی شریعہ کلاس کا آغاز

مورخہ: 20 جون 2021ء

نظام المدارس پاکستان کے تحت پیرمحل میں میٹرک طالبات کی شریعہ کلاس کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلہ میں نظام المدارس پاکستان سنٹرل پنجاب کے صدر علامہ عزیز الحسن حسنی نے اقراء تہذیب النسآء پارہ ٹاؤن پیر محل میں میٹرک شریعہ کی پہلی کلاس کا آغاز ’’المنہاج السویٰ‘‘ کی پہلی حدیث مبارک سے کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہل علاقہ کو اقراء تہذیب النساء کی کاوش سے مستفیذ ہونا چاہیے اور محترمہ تہذیب فاطمہ کی نظامت تمام طالبات کے لیے باعث برکت ہے، اللہ تعالیٰ اس ادارے کو دن دگنی ترقیوں سے نوازے۔

انہوں نے کہا کہ نظام المدارس پاکستان کا خواب ہے کہ علوم شرقیہ کے لیے ایک بہترین امتحانی اور تدریسی نظام متعارف کروانا وقت کی ضرورت اور سلف الصالحین کا طرق ہے۔

اس موقع پر ضلعی صدر حاجی محمد لطیف نے کہا کہ طالبات کو عاجزی اور انکساری اپنانا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خواب اور اسلامی اولین تعلیم و ترجیع ہے۔ عجز و انکسار وہ زیور ہے جو انسانیت کا زیور اور بندگی کی معراج ہے۔

اس موقع پر کلاس کا آغاز معلمہ عذرا پرویز نے کلاس حاضری سے کیا۔ ازاں بعد قصیدہ بردہ شریف اور مریم لطیف کی نعت شریف نے سماں باندھ دیا اور صدر تحریک منہاج القرآن پیرمحل سید شاہد شاہ بخاری نے دعا خیر کی اور تقریب اختتام پزیر ہوئی۔

تبصرہ

Top