حضور نبی اکرم ﷺ خاتم النبیین اور سید الانبیاء ہیں: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا فیصل آباد میں ’’فروغِ عشقِ مصطفیٰ‘‘ کانفرنس سے خطاب

minhaj ul quran

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فیصل آباد میں ’’فروغِ عشقِ مصطفیٰ‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ خاتم النبیین اور سید الانبیاء ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نبی رحمۃ للعالمین ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات اور مبارک سنتوں پر عمل میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’تصرفاتِ مصطفیٰ‘‘ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مستند احادیث مبارکہ کے مستند حوالہ جات بھی پیش کیے۔

کانفرنس میں علماء و مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عوام الناس (مرد و خواتین) کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر پیر سید سعید الحسن شاہ، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، حاجی محمد امین القادری، نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد محمود، بشارت عزیز جسپال، میاں ریحان مقبول، میاں عبدالقادر، میاں کاشف محمود، محمد اقبال مصطفوی، قاضی فیض الاسلام، عمر فاروق علوی، رانا طاہر سلیم، رانا رب نواز انجم، انیلہ الیاس ڈوگر اور دیگر قائدین و کارکنان بھی کانفرنس میں شریک ہوئے۔

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

minhaj ul quran

تبصرہ

Top