فیصل آباد: ورکرز کنونشن میں علامہ رانا محمد ادریس قادری کا خطاب

minhaj ul quran

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 106، 108، 112 اور پی پی 113 کا ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جس نے علم کی شمع کو روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مصطفوی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے، جس کے لئے آئندہ 5 سالوں میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جائیں گے۔

ورکرز کنونشن میں قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، عبدالقادر، رانا غضنفر علی، غلام محمد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلعی، پی پی، یونین کونسلز اور یونٹ سطح کے عہدیداران نے بھی ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔

minhaj ul quran

تبصرہ

Top