ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کی سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات، عرفان القرآن کا نسخہ پیش کیا
تحریک منہاج القرآن کراچی کے سرپرست الحاج ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے گزشتہ دنوں کراچی میں مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے میاں نواز شریف کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ترجمہ قرآن پاک "عرفان القرآن" کا نسخہ اور دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب بطور تحفہ پیش کی۔ اس کے علاوہ خواجہ محمد اشرف نے کراچی میں جید علماء مشائخ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر اہم ترین خطابات کی ڈی وی ڈیز بھی پیش کیں۔
آپ نے علماء کرام کو شیخ الاسلام کے ان خطابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی، جس میں علماء و مشائخ نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ علماء کرام نے ان خطابات کو سننے کا یقین دلایا۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور علماء و مشائخ کے ساتھ ملاقاتی وفد میں ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف کے ساتھ زاہد لطیف اور علامہ اشتیاق علوی عبد الصمد گاڈت بھی شامل تھے۔
تبصرہ