لیاری ٹاون کراچی: ویمن لیگ کے زیراہتمام شہادت امام حسین (رض) کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ لیاری ٹاون کراچی کے زیراہتمام محرم الحرام کی مناسبت سے سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام لیاری کراچی کے علاقے گلشن کالونی میں منعقد کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی قائدین کے علاوہ علاقہ بھر سے تمام مکتبہ فکر کی سینکڑوں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

منہاج القرآن ویمن ونگ کراچی ڈویژن کی صدر مسز فوزیہ شوکت نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد منقبت بھی پیش کی گئی۔

مسز فوزیہ شوکت نے شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ انسانی تاریخ کا ایک لازوال اور ہمیشہ یاد رکھا جانے والا سنہری باب ہے۔ جو ہمیں باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ شہادت امام حسین علیہ السلام معاشرے کے ہر طبقہ کے لیے ایک سبق اموز واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے علم و عمل سے شہادت امام حسین علیہ السلام کے پیغام حق کو عام کیا ہے۔ آج خواتین کو اپنے علم و عمل سے وہ جذبہ یپدا کرنا ہوگا جو حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے رفقاء نے اپنایا تھا۔

پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

رپورٹ : مسز جاوید اقبال قادری

تبصرہ

Top