کراچی: MES کراچی کے اسکولز میں عرفان القرآن کورس کی تعارفی کلاسز

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام معلمین و معلمات عرفان القرآن کورس کے حوالے سے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت کراچی میں چلنے والےسکولز میں عرفان القرآن کورس برائےمعلمین و معلمات کی تعارفی نشستیوں کااہتمام کیاگیا، جس کے لیے محموداحمد مسعود قادری مرکزی کوآڈینیٹر کورسز و سینئر نائب ناظم تربیت، مجاہد حق نواز نائب ناظم تربیت اور MES کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہیم خان نے کلاسز کے لیے دس اسکولز اور کالجز کا وزٹ کیا اور وہاں 8 سے 14 ستمبر2017 تک تعارفی لیکچرز ہوئے۔

ان اسکولز میں منہاج ماڈل سکول، گلبائی، منہاج ماڈل سکول (گرلز کیمپس) لیاری، منہاج ماڈل سکول طارق روڈ رحمانیہ مسجد، منہاج ماڈل سکول و مدرسہ، سلمان فارسی، منہاج ماڈل سکول و مدرسہ شاہ لطیف ٹاؤن، منہاج ماڈل سکول بلدیہ ٹاؤن اور منہاج ماڈل سکول اورنگی ٹاؤن شامل ہیں۔ تعلیمی اداروں میں تعارفی لیکچرز کے ساتھ ساتھ تربیتی نشستیں بھی منعقد ہوئی، جہاں طلباء نے عرفان القرآن کورس کی کلاسز میں بھرپور دل چسپی ظاہر کی۔

رپورٹ: مجاہد حق نواز

تبصرہ

Top