تحریک منہاج القرآن کراچی کا ورکرز کنونشن، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

تحریک منہاج القرآن کراچی کا ورکرز کنونشن طارق روڈ کراچی پر منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اس صدی کی تجدید احیائے اسلام کی تحریک ہے جسکا مقصد دین اسلا م کی سر بلندی، معاشرے سے انتہا پسندی کا خاتمہ، اتحاد بین المسلمین و اتحاد امت اور علم وشعور کی آگہی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا نظریاتی کارکن تحریکوں کا سرمایہ اور نوجوان ہر اول دستہ ہوتے ہیں۔ انقلابی کارکنوں کی زندگیوں کی ڈکشنری میں مایوسی کا لفظ نہیں ہوتا ہماری منزل انقلاب ہے کارکن منزل کی جستجو جاری رکھیں انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن عظیم نظریاتی تحریک ہے کارکن بیداری شعور مہم کو تیز تر کریں معاشرے کو انتہا پسندی اور جہالت سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کراچی کے صدر نعیم انصاری ناظم تحریک مرزا جنید علی کو باغ قائد میں کامیاب میلاد مصطفیﷺ کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے  کہا کہ باغ قائد میں ہزاروں عاشقان مصطفٰی کی آمد اور شرکت پر کراچی کی پوری تنظیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

ورکرز کنونشن سے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، مرکزی نائب ناظم اعلی TMQ احمد نواز انجم، وقار قادری، تحریک منہاج القرآن کے صدر علامہ نعیم انصاری، مرزا جنید علی، عامر خواجہ، قیصر اقبال قادری، علامہ سجاد وارثی، فہیم خان، وسیم اختر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

Top