پتوکی: عظمت مصطفیٰ (ص) کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیراہتمام "عظمتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس" 05 اکتوبر 2012 بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور مرکزی نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔ کانفر نس میں گردِ و نواح کے علاقہ سے رفقاء اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔

تلاوتِ قرآن پاک کے بعد آقا ئے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے گئے بعد ازاں محترمہ ساجدہ صادق نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و شان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے ابنیاء کوجب نبوت عطا کرنا چاہی تو انبیاء کا جلسہ منعقد کیا اور ان سے حلف لیا کہ اگر میرا محبوب تم میں سے کسی کے زمانے میں آئے تو آپ اپنی نبوت کا پرچار چھوڑ کر اس کی امت بن جانا پھر انبیاء کو نبوتوں سے سرفراز فرمایا۔ اللہ رب العزت روز محشر آپکو مقام محمود اور شفاعت عطا فرمائے گا۔ آپ تمام مخلوقات کی شفاعت فرمائے گے۔

اللہ پاک نے قرآن پاک میں فرمایا کہ "ہم نے تمہارے لئے تمہارا ذکر بلند کر دیا"۔  جو لوگ شانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی کر رہے ہیں اور توہین آمیز فلم کے ذریعہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت وناموس پر حملہ کر رہے ہے۔ وہ جان لیں کہ امتِ مسلمہ کی غیرت ِ ایمان جاگ رہی ہے اور یہ پر امن امت انتہا پسندی اور دہشت گردی کی راہ کے قا ئل نہیں اس لئے امریکہ ان گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قانونی سزا دے اور عالمی امن کو تباہ ہونے سے بچالے۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی OIC اور حکومت ِ پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ قانونی قوم ہوتے ہوئے اس مقدمہ کو UN میں پیش کریں۔ میں اس مقدمہ کی وکالت کروں گا۔ اور امت مسلمہ کو مقدمہ کامیابی سے ہمکنار کر کے دکھاؤنگا۔ سلام کے بعد محترمہ نائلہ جعفر نے دعائے خیر کروائی۔

تبصرہ

Top