پتوکی: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام میلاد النبی (ص) کانفرنس

مورخہ: 10 مارچ 2014ء

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے پختہ تعلق ہی کامیاب زندگی کا ضامن ہے
تنگ نظری اورانتہا پسندی میں وہ لوگ جل رہے ہیں جنہوں نے اسلام کی روح کونہیں سمجھا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری گزشتہ 30 سالوں سے حضور علیہ السلام کے ساتھ عشق کے پیغام کوپوری دنیا میں پھیلا رہے ہیں
علامہ انوار المصطفیٰ ہمدمی کا پتوکی میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خصوصی خطاب

پتوکی (تحصیل پتوکی) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پرتاب گڑھ پتوکی میں میلاد کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت ہمیں کامیاب زندگی فراہم کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضورعلیہ السلام کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور رحمت کاتقاضا یہ ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی پریشان حال اُمت کی ہرحوالے سے مددکرتے ہیں اگر آج کوئی صدق دل سے حضور علیہ السلام کوپکارے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی مدد کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کوتمام جہانوں کے خزانے عطاکئے اور آپ کو قاسم بنا کر بھیجا۔ لہٰذا ہمیں بحیثیت اُمتی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں سے لپٹ کر حقیقی معنوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقے پرعمل کرناچاہیے اسی میں ہماری دنیا وآخرت کی فلاح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عرصہ 30 سالوں سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عشق کے پیغام کوپوری دنیا میں عام کررہے ہیں۔ تنگ نظری اورانتہا پسندی میں وہ لوگ جل رہے ہیں جنہوں نے اسلام کی روح کو نہیں سمجھا۔ اسلام امن پسندی کادین ہے اسلام کودہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جولوگ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑ رہے ہیں انکا دین اسلام سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

میلاد کانفرنس سے محمدندیم مصطفائی صدر تحریک منہاج القرآن پتوکی نے بھی خطاب کیا۔ محفل میلاد میں مقامی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ ہزاروں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ خواتین کیلئے الگ پنڈال کا بندوبست تھا جس میں بذریعہ پروجیکٹرمحفل کی تمام کاروائی براہ ِ راست دکھائی گئی۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن سے تنویر حسین مصطفوی (ناظم)، رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ (ناظم ویلفیئر)، محبوب عالم بھٹی (نائب صدر)، میاں عبدالغفار (سینئر نائب صدر، ڈاکٹر محمد اشرف فریدی (ناظم ممبرشپ)، ڈاکٹرمحمد صادق (ناظم تربیت)، سیّد سبطین شاہ گیلانی(جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ ضلع قصور)، ڈاکٹر محمد اکبر قادری (صدر یوتھ لیگ)، محمد زبیر (جوانٹ سیکرٹری یوتھ)، محمد عامر (جنرل سیکرٹری عوامی تحریک)، محمد اسلم قادری، میاں محمد شفقت، ساجدعلی، محمد نعیم، محمد فہیم، محمد عاطف نے خصوصی طور پرشرکت کی۔

پروگرام کوکامیاب کرنے میں بانی محفل حاجی دین محمد جٹ کے علاوہ تحریک منہاج القرآن پرتاب گڑھ کی یوتھ لیگ کے نوجوان جن میں محمد قدیر خاں، محمد اختر، محمد طاہر سعید، حافظ صدام حسین، حافظ سرفراز صدیق، حافظ نعیم، محمد ناصر، اللہ دتہ اور دیگرکارکنان نے اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین میں بذریعہ قرعہ اندازی 2 عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیےگئے اور غریب ومستحق افراد کو5 عدد سلائی مشینیں اور دیگر قیمتی تحائف پیش کیے گئے۔

تبصرہ

Top