پتوکی: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن

تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیرانتظام ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام انمول شادی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان سمیت شہر بھر سے کثیر تعداد میں مردوخواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت پیر سیّد آصف اقبال گیلانی نے کی۔ درس عرفان القرآن کی تقریب سے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت علامہ غضنفر حسنین تونسوی نے خطاب کیا۔

علامہ غضنفر حسنین کا کہنا تھا کہ حبِ علی علیہ السلام ایمان کی علامت اور حضرت علی علیہ السلام سے بغض علامتِ نفاق ہے۔ حضور نبی اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بےشک علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور میرے بعد وہ ہر مسلمان کا ولی ہے۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب اور سی ڈیز کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا۔ درس کے شرکاء نے شیخ الاسلام کی علمی خدمات کو سراہا اور اسٹال پر موجود کتب اور سی ڈیز کی خریداری میں گہری دلچسپی لی۔ پروگرام کے اختتام پر بذریعہ قرعہ اندازی شیخ الاسلام کے ترجمہ عرفان القرآن کے 10 نسخے حاضرین میں تقسیم کیے گئے۔

تبصرہ

Top