منہاج القرآن الہ آباد کی سوڈی والا میں محفل میلاد

تحریک منہاج القرآن الہ آباد کے زیراہتمام 14 جنوری 2017ء کو جامع مسجد ابوبکر سوڈھی والا میں محفل میلاد ہوئی، جس میں کوہ نور ٹی وی کے اینکر اور عالم دین علامہ وقاص خالد قادری مہمان خصوصی تھے جبکہ علامہ قاری محمد طارق علی قادری نے صدارت کی۔ یہ پروگرام منہاج القرآن پی پی 180 کے صدر ڈاکٹر ناصر علی کی زیرنگرانی منعقد ہوا، تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی امیر ندیم مصطفائی، سید محمد علی شاہ، ناظم دعوت عبدالحفیظ چشتی، ندیم ظفر، اور منہاج یوتھ ونگ قصور کے شبیر احمد بھٹی، عاطف صدیق اور ناصر یاسین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ محفل میلاد میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد محمد صائم عطاری اور لاہور سے آنے والے مہمان نعت خواں اشرف بھٹی نے انتہائی خوبصورت انداز میں مدح سرائی کی۔ پروگرام میں علامہ وقاص علی قادری نے میلاد النبی صلی الہ عل والہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آقا علیہ السلام کی ولادت منانا مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ حضور کی ولادت باسعادت کے صدقہ سے ہی ہمیں ایمان ملا اور یہی کامل توحید بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل میں میلاد برائے محبت کا پیغام عام کرنا تحریک منہاج القرآن کی دعوت میلاد ہے۔ ہم میلاد منا کر دنیا کو پیغام دے رہے ہیں کہ آقا علیہ السلام کی سیرت دنیا کے لیے امن و محبت کی خیرات ہے۔

پروگرام کا اختتام شب 11 بجے ہوا، اس موقع پر درود و سلام پڑھا گیا اور آخر میں تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کے لیے خصوصی ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تبصرہ

Top