تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاون کے لیے قرآنی خوانی

مورخہ: 16 جون 2019ء

تحریک منہاج القرآن پتوکی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کیلئے یونیق کالج پتوکی میں قرآنی خوانی کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد حضورنبی اکرم ﷺکی بارگاہ میں درودشریف کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

تقریب میں نائب ناظم سنٹرل پنجاب منہاج القرآن ندیم مصطفائی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی قرآنی خوانی کی تقریب سانحہ ماڈل ٹاؤن کے عظیم شہداکے ایصال ثواب کے لئے ہے۔ جنہوں نے 17 جون 2014ء کو نواز حکومت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کی۔ پاکستان میں ظلم کے خاتمے اور انصاف پر مبنی نظام قائم کرنے کی جدوجہد میں اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا اور اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آوازپر لبیک کہا۔ ان شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

17 جون پاکستان کی تاریخ کا ایک انتہائی سیاہ دن ہے جس میں بیگناہ، نہتے، معصوم شہریوں پر حکومتِ وقت اور نام نہاد شریف غنڈوں اور دہشتگردوں نے ظلم کے پہاڑ توڑے، ایک قیامت کا منتظر برپا کیا۔ آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قیامت کو پورے پانچ سال گزر گئے مگر انصاف کا ایک پتا تک نہیں ہِل سکا۔ ندیم مصطفائی نے کہا کہ ہمارا روز اول سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ 14شہیدوں کے قاتلوں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے۔ قصاص کے ذریعے بدلہ لے کر ہی دم لیں گے۔

تبصرہ

Top