حلقہ فکر بعنوان عصر حاضر کےمسائل اور ان کا حل

منہاج القرآن ویمن لیگ (ایم ایس ایم سسٹرز) کےپلیٹ فارم سےمورخہ 10 اپریل 2010ء بمقام کانفرنس ہال حلقہ فکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان "عصرحاضر کے مسائل اور ان کا حل" تھا۔ اس حلقہ فکر میں لاہور بھر سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے تقریباً 300 طالبات نے شرکت کی۔

پروگرام کا با قاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ محترمہ سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ نےحلقہ فکر کے اغراض و مقاصد کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے مسائل کی نشاندہی کی اوراپنی بریفنگ میں طالبات کو بتایا کہ وہ موجودہ دور کے مسائل کے حل کے بارے میں اپنا نقطہ نظر بیان کریں۔ طالبات کی کثیر تعداد نے اس گفتگو میں حصہ لیا اور اپنی رائے سے ہاؤس کو آگاہ کیا۔

بعدازاں ناظم اعلٰی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ناکامی کا سبب یہی ہے کہ ہم دين کي بنیادی اقدار سے ہٹ گئے ہیں۔ آج مغربی معاشرہ اخلاقی اقدار میں مسلمانوں سے آگے ہے۔ ہمارے بہت سے مسائل کا حل یہی ہے کہ ہم پھر سے اپنی زندگیوں کو اسلامی تعلیمات کے مطابق استوار کر لیں اور اخلاقی و روحانی اقدار کو از سر نو زندہ کریں۔

اس پروگرام میں پاکستان کی پہلی پائلٹ خاتون محترمہ شہناز لغاری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام محترمہ سمیرا رفاقت کی خصوصی دعا سے ہوا۔

رپوٹ : مریم حفیظ

تبصرہ

Top