کالج آف شریعہ میں سپر فائنل ائیر کے اعزاز میں ’الوداعی پارٹی‘

علم وحکمت کی عظیم درسگاہ منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سال ہفتم کی طرف سے سپر فائنل ائیر کے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں 13 دسمبر2010ء کو شاندار ’’الوداعی پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے کانفرنس ہال میں ہونے والی تقریب کی صدارت قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن و پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈیر (ر) اقبال احمد نے کی جبکہ مہمان خصوصی وائس پرنسپل ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی اور پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، ڈاکٹر اصغر جاوید الازہری، غلام مجتبی طاہر ایڈووکیٹ، پروفیسر ممتاز الحسن باروی، رانا محمد اکرم قادری، شبیر احمد جامی، قاری اللہ بخش جاوید، قاری اللہ بخش نقشبندی، صابر حسین نقشبندی، وحید احمد، افتخار احمد شاہ، سیکرٹری کوآرڈینشن کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز محمد عباس نقشبندی، محمد کاشف بھٹی اور محمد افضل بھی موجود تھے۔

پروگرام کا آغاز دن ایک بجےصحیفہء انقلاب کی آیات بینات سے ہوا جس کی سعادت قاری حسنین فرید نے حاصل کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محمد منہاج الدین نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض حافظ نصیر الدین چشتی نے سر انجام دیئے۔

سپر فائنل ائیر کی نمائندگی حافظ یاسر نسیم اور حافظ غضنفر حسنین قادری نے کی جبکہ سال ہفتم کی نمائندگی سید مدثر محی الدین شاہ نے کی۔ سپر فائنل ایئر کے طالبعلم حافظ یاسر نسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کالج آف شریعہ کے طلبہ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں پر اپنا لوہا منواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت اور صحبت سے آج ہم سب ایک ہیں۔ اساتذہ کرام نے بڑی محبت اور شفقت کےساتھ ساتھ زندگی کے ہر مشکل وقت میں ہمیں سہارا دیا۔ ان کی تربیت کی بدولت ہم معاشرے میں جہاں بھی جائیں نمایاں نظر آتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری ساری زندگی کالج کی حسین یادوں کے ساتھ وابستہ ہے۔ہم جب بھی اپنے ماضی کو دیکھتے ہیں تو پھر سے وہی یادیں تازہ ہو جاتی ہیں۔

حافظ غضنفر حسنین قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہیں کہ ہم اس عظیم مادرِ علمی سے فیض یاب ہو کر جا رھے ہیں جہاں کے اساتذہ کرام نے ہمیں بڑی ہی محبت، محنت شاقہ اور لگن کے ساتھ پڑھایا۔ بلکہ سات سال کے اس عرصہ میں اپنے بچوں کی طرح شفقت فرماتے رہے اور ہر نفع و نقصان سے ہمیں آگاہ کرتے رہے۔ یہاں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی خصوصی تربیت نے مقصدِ حیات سے آگاہ فرمایا اور عظیم مصطفوی مشن کا پتہ دیا۔ ان شاء اللہ العزیز ہماری زندگی کا لمحہ لمحہ اس مشن کے لئے وقف ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کلاس کا اعزاز ہے جس کے طلبہ نے ایچ ای سی میں تیکوانڈ میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سال ہفتم کے تمام طلبہ کے لیے پورے خلوص، نیک تمنائیں، نیک خواہشات اور اچھے جذبات ان کی نظر کرتے ہیں اور ان سے امید کرتے ہیں کہ آپ عملی میدان میں جہاں خود کامیابی اور کامرانی کی منزلیں طے پائیں گے وہاں ہمارے لیے بھی پیش رو ثابت ہوں گے۔

شیخ اللغہ والادب پروفیسر محمد نواز ظفر اور مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ سے کہا کہ تم ایک ایسے ادارے سے اپنا تعلیمی کئیرئیر مکمل کر کے جا رہے ہو جو عالم اسلام میں اسلام کا صحیح چہرہ پیش کرنے والا ادارہ ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ زندگی میں کبھی بھی اپنا تعلق علم سے منقطع نہ کرنا۔ ماں کی گود سے لے کر قبر کی گور تک علم حاصل کرو۔ انہوں نے آخر میں طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں فیلڈ میں بہتر انداز سے کام کرنے کی ہدایات فرمائیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی رہیں ہماری دعائیں ہمہ وقت آپ کے ساتھ ہیں۔

وائس پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری نے سپر فائنل کے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی تقریب میں آنے والے تمام مہمانان گرامی قدر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کا شمار عصر حاضر کی عظیم درسگاہوں میں ہوتا ہے جہاں طلبہ کی فکری، ذہنی اور روحانی تربیت کا حسین امتزاج نظر آتا ہے۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ تحریک منہاج القرآن کا ہر اول دستہ ہیں جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کی فکر کو پوری دنیا میں پہنچا رہے ہیں۔ ہر سال کالج آف شریعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ امسال بھی آپ کے جونئیر بھائیوں نے آپ کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا انعقاد کیا۔

قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن اور پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈیر (ر) محمد اقبال احمد نےطلبہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں۔ مستقبل کی ذمہ داری آپ پر ہے اور ہماری امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جس میدان میں قدم رکھیں وہاں پر آپ کی شخصیت وکردار سے منہاج القرآن کا رنگ جھلکنا چاہیے۔

الوداعی تقریب کے شاندار انعقاد میں انتظامیہ کے ساتھ سال ہفتم کے طلبہ سید مدثر محی الدین شاہ، محمد محسن کمال تارڑ، واجد نعیم مغل، حافظ عمیر وقاص، محمد منہاج الدین قادری اور محمد شعیب بزمی نے اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر سپر فائنل ائیر کے محمد احمد رضا ایڈووکیٹ، شبیر حسین، محمد اویس ایڈووکیٹ، تاجدار ضیغم ایڈووکیٹ، محمد نوازشریف، اقصد شہزاد انجم، محمد مبین، منیر حسین، نثار حسین شاہ، نوید الرحمان، حافظ عبدالماجد، عبدالطیف ملتانی، عامر انور، حافظ مدثر حسین، حافظ محمد نوید انجم، شکیل احمد، عمر دراز، محمد توقیر اور عبداللہ عزائم بھی موجود تھے۔ پروگرام کا اختتام مفتی عبد القیوم خان ہزاروی کی دعا سے ہوا۔

بعد ازاں کیمرے کی آنکھ سے حسیں یادوں کو محفوظ کیا گیا۔

رپورٹ : محمد نواز شریف

تبصرہ

Top