منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ورکشاپ برائے طالبات

مورخہ: 15 جون 2011ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج کالجز فار ویمن کی طالبات کے لئے 15 جون 2011ء کو 7 روزہ فیلڈ ورک کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ ورکشاپ میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ورکشاپ کے لئے سات روزہ فیلڈ ورک پلان تیار کیا گیا جس میں ابتدائی طور پر طالبات کو حلقاتِ درود اور سی ڈی ایکسچینج (دعوت بذریعہ کیسٹس) کے پروجیکٹس پر کام کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام کے مختلف خطابات کے منتخب شدہ ویڈیو Clips کے ذریعے طالبات کو ان پروجیکٹس کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا۔ ہینڈ آوٹس، پمفلٹس اور پرفارمہ کے ذریعے بھی طالبات کو ورکشاپ میں شامل پروجیکٹس کی انجام دہی کے متعلق ہدایات دی گئیں۔

محترمہ سمیرا رفاقت نے شیخ الاسلام کے طلبہ سے خطاب کے مختلف حوالہ جات دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے لئے طلبہ کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام طلبہ کو اپنا وارث کہتے ہیں۔ اسی وجہ سے طلبہ کے کندھوں پر اک بھاری ذمہ داری ہے جس کو ہمیں بہ احسن وخوبی نبھانا ہو گا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ نے ماضی بھی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور آج بھی ہم فیلڈ میں دعوت کو مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔

ورکشاپ کے آخر میں طالبات میں تجزیاتی پرفارمے تقسیم کئے گئے۔ اس پروگرام کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

Top