مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی ماہانہ میٹنگ (مئی 2012ء)

مورخہ: 03 مئی 2012ء

مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی ماہانہ میٹنگ مورخہ 03 مئی 2012ء کو مرکز TMQ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں نگران نظامت تربیت پروفیسر سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضی علوی، نائب امیر پنجاب محمد بشیرخان لودھی، سینئر نائب ناظم علامہ غلام ربانی تیمور، ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی جبکہ دیگر سٹاف ممبران نظامت تربیت میں علامہ عبدالماجد، علامہ عمران علی قادری، علامہ قاری حسنین فرید، علامہ سید مظہر علی شاہ، علامہ حاجی محمد طیب قادری، علامہ محمد منہاج الدین قادری، حافظ محمد عمیر، محمد وسیم اور عظمت فرید جوئیہ نے شرکت کی۔

میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ محمد طیب شاہ نے حاصل کی جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حافظ عبدالماجد نے حاصل کی۔ اس پروگرام میں ناظم نظامت تربیت غلام مرتضی علوی نے تمام ممبران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہم اس پروگرام کو پاکستان کے قریہ قریہ گاؤں گاؤں تک پہنچائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بنیادی دینی علوم سیکھائے جا سکیں۔

بعدازاں تمام معلمین اور ریسرچ سکالرز نے اپنے اپنے کورسز اور کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔ جسے مرکزی نگران پروفیسر سلیم احمد چوہدری نے خوب سراہا اور اگلے ماہ کے اہداف تمام ممبران کو دیئے۔ تمام ممبران نے اپنے اپنے اہداف کو مکمل کرنے اور بہتر انداز میں رپورٹ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام انسانیت کی بھلائی، پاکستان کی امن وآشتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت وسلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

Top