ماہانہ اجلاس تحریک منہاج القرآن (پنجاب)

تحریک منہاج القرآن (پنجاب) کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس مورخہ یکم جولائی 2012 بروز اتوار بوقت 10:00 صبح مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن پر منعقد ہوا، جس کی صدارت احمد نواز انجم (امیر پنجاب) نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس میں بشیر خان لودھی، محمدوسیم ہمایوں،  سید توقیر الحسن گیلانی، اقبال چوہدری، قمر عباس چوہدری، قاری ریاست، محمد قاسم چشتی، ملک حق نواز اعوان، رفیق نجم، محمودالحسن جعفری، حاجی محمد اکرم، زاہد سلیم، جمعہ خان، رانا ندیم اختر، محمد علی شاہ، احمد حسن فاروقی، عمران علی ایڈووکیٹ، قاضی نصیر احمد، محمد طاہر فریدی، ملک غلام حسین، چوہدری مشتاق، انار خان، عمر دراز خان، راجہ ساجد اور اشتیاق حنیف مغل نے شرکت کی۔

اجلاس میں تشریف لانے جملہ شرکاء کو خوش آمدید کہا گیا۔ حسب سابق سب سے پہلے سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلہ جات اور ان پر عمل در آمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ بقیہ اجلاس کی کاروائی حسب ذیل ہے۔

زکوۃ مہم: 2012ء

امیر پنجاب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیلی تنظیمات نے خود ہی زکوۃ مہم کے ٹارگٹس فائنل کرنے ہیں البتہ تمام تنظیمات سے تحریری طور پر ٹارگٹ لیا جائے اور اس کا فالو اپ بھی کیا جائے۔

اعتکاف مہم: 2012ء

صوبائی عہدیداران نے اپنی زیرنگرانی تحصیلات کو ٹارگٹ تقسیم کردیئے ہیں۔ مختلف احباب نے اپنی رپورٹس میں بیان کیا کہ تمام تحصیلی تنظیمات نے اعتکاف بکنگ شروع کرلی ہے اور مرکز سے کوپنز کیلئے رابطے بھی شروع کردیئے ہیں۔ ٹارگٹ ان شاءاللہ 100 فیصد حاصل کئے جائیں گے۔

ماہانہ کار کردگی رپورٹس کا جائزہ :

تمام صوبائی عہدیداران نے اپنی زیر نگرانی تحصیلات کی کار کردگی رپورٹس امیر پنجاب کو پیش کیں جن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سردار عمر دراز خان سیہڑ 301 فیصد کارکردگی کے ساتھ صوبائی تنظیم میں سرفہرست رہے اور MAN OF THE MONTH کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح تحصیلی تنظیمات میں راجن پور تنظیم 827 فیصد کارکردگی کے ساتھ پنجاب بھر میں سرفہرست رہی اور MONTH OF THE TEHSIL کا اعزاز حاصل کیا۔ پورے ہاؤس کی طرف سے سردار عمر دراز خان کو اور راجن پور تنظیم کو مبارکباد پیش کی گئی۔

خدمت دین فنڈ:

سابقہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام صوبائی عہدیداران اپنی زیر نگرانی تحصیلات میں سے کم از کم دس ایسے افراد کی لسٹیں تیار کریں گے جو اپنی خالص آمدن کا کم از کم ایک فیصد خدمت دین فنڈ میں جمع کروائیں گے۔ موصولہ رپورٹس کے مطابق اس پر کام کاآغاز ہو گیا ہے جس کے نتائج اگلے ماہ سے آنا شروع ہو جائیں گے، البتہ صوبائی عہدیداران نے انفرادی طور پر اپنی خالص آمدن کا ایک فیصد مرکز جمع کروایا۔ قاضی نصیر احمد نے جہلم سے 20 افراد کی لسٹ تیار کرلی ہے جنہوں نے اپنی آمدن کا ایک فیصد مرکز بھجوا دیا ہے۔

ضلعی ورکرز کنونشن :

امیر پنجاب نے ضلعی ورکرز کنونشز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی کہ پنجاب کہ تقریبا 80 فیصد اضلاع میں ضلعی کنونشنز منعقد ہوچکے ہیں کارکنان میں موٹیویشن لیول بہت اچھا ہے اور تنظیمات اجتماعی اور انفرادی طور پر توقع سے بڑھ کر از خود ٹارگٹ لے رہی ہیں جو کہ بڑا خوش آئند ہے۔ مجموعی طورپر تمام ضلعی ورکرز کنونشنز کامیاب رہے۔

رپورٹ: سید توقیر الحسن گیلانی (ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب)

تبصرہ

Top