گلبرگ ٹاؤن لاہور میں تقریب تقسیم اسناد آئیں دین سیکھیں کورس

مورخہ: 29 جون 2012ء

نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 29 جون 2012ء کو گلبرگ مکہ کالونی لاہور میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ مہمانان گرامی میں محمد اجمل قادری کیانی اور قاری عبدالمجید قادری شامل تھے۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت محمد علی قادری نے حاصل کی۔ اس کے بعد تاجدار کائنات حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی جس کی سعادت اقصی نے حاصل کی۔ ناظم تعلیمی کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے شرکاء کورس میں اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلیم کو اب دوسروں تک پھیلائیں چونکہ سب سے عظیم وہ شخص ہے جس نے خود قرآنی تعلیمات کو سیکھا اور پھر انہیں دوسروں تک پہنچایا۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے اس کورس کے نصاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں طلبہ کو نماز درست تلفظ اور ترجمہ کے ساتھ ادا کرنا سکھائی گئی اور اس کی عملی مشق کے لیے انہیں  بذریعہ ملٹی میڈیا تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس میں قرآن پاک کی آخری گیارہ سورتیں، روزمرہ کے معمولات پر بیالیس احادیث مبارکہ اور روز مرہ کی اٹھارہ دعائیں پڑھائی اور یاد کروائی گئیں۔ اہل ٹاؤن نے بڑے ذوق و شوق کے ساتھ اس کورس میں حصہ لیا اور تحریک منہاج القرآن کی اس کاوش کو خوب سراہا۔

تقریب سے محمد اجمل قادری کیانی اور قاری عبدالمجید قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے اس کورس کے جملہ منتظمین کو مبارک باد دی۔ تقریب کے آخر میں درود و سلام پڑھا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عظمت فرید جوئیہ

تبصرہ

Top