منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور : عظمت مصطفیٰ (ص) کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ نے جمعۃ المبارک کو یوم عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طور پر منایا۔ لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان، ڈیرہ غازیخان، حیدر آباد، سکھر، کراچی، سرگودھا اور فیصل آباد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار وفاداری کیلئے عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ پُرامن احتجاجی ریلیوں اور سیمینارز میں ہزاروں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شریک ہو کر اپنے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار محبت کیا۔ ریلیوں میں شریک خواتین نے توہین آمیز فلم کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے جس میں عالمی اداروں، UN اور مؤثر ممالک سے اس مذموم عمل کو مستقل ختم کرنے کیلئے پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد اور UN کی قراداوں میں ترامیم کے مطالبے درج تھے۔

لاہور میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں توہین آمیز فلم کے خلاف یوم عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے کی جبکہ سدرہ کرامت، عائشہ شبیر، فریدہ سجاد، فرح ناز اور شاکرہ چوہدری نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ عظمت مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار میں شریک ہزاروں خواتین نے محسن انسانیت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام پڑھ کر پوری دنیا کو ان سے وفاداری کا بھر پور پیغام دیا۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مذموم فلم عالمی امن کیلئے بدترین خطرہ ہے، آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ناموس پر حملہ کرنے والے عالمی مجرم ہیں انکو عالمی سطح پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے جرم میں فوری گرفتار کر کے مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ یوٹیوب، گوگل اور دیگر ویب سائٹس کیلئے اخلاقی، قانونی ضابطہ اخلاق بنا کر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ فلم بنانے والے مصری مسیحیوں کو فوری ڈی پورٹ کرے کیونکہ یہ امریکہ کی نیشنل سیکیورٹی اور انٹرنیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔ عالمی امن سے کھیلنے والے ملعونوں عالمی قوانین کے مطابق نبٹا جائے۔ نوشابہ ضیاء نے امت مسلمہ کے حکمرانوں اور OIC کی بے حسی کی بھی پُر زور مذمت کی۔

تبصرہ

Top